زمبابوے اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 27 جنوری سے شروع ہوگا

جمعہ 24 جنوری 2020 11:29

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) زمبابوے اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 27 جنوری سے ہرارے سپورٹس کلب میں شروع ہوگا۔ مہمان ٹیم کو زمبابوے کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو 10 سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2019ء میں آئی سی سی کے رکن کی حیثیت سے بحالی کے بعد زمبابوے کی یہ پہلی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ لالچند راجپوت نے کہا سری لنکا مسابقتی ٹیم ہے جو اچھی کھیل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ ہوم سیریز ایک نیا آغاز ہے ۔ زمبابوے نے آخری بار بنگلہ دیش میں اکتوبر 2018ء میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ انہوں نے کہا ہے آئی سی سی معطلی کے بعد انکی ٹیم نے زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی ہے ۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 27 سے 31 جنوری تک شیڈول ہے۔
وقت اشاعت : 24/01/2020 - 11:29:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :