نوویک جوکووچ اور راجر فیڈرر آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل مرحلے میں (آج) ان ایکشن ہونگے

پیر 27 جنوری 2020 15:01

نوویک جوکووچ اور راجر فیڈرر آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل مرحلے میں (آج) ان ایکشن ہونگے
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو نوویک جوکووچ اور سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار راجر فیڈرر کا سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز میں فتوحات کا سلسلہ ببرقرار ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹاپ سیڈڈ کھلاڑی میگا ایونٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپنے اپنے میچز میں (آج) منگل کو ان ایکشن ہونگے۔ کوارٹر فائنل مرحلے میں سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ کا مقابلہ کینیڈین ٹینس کھلاڑی میلوس رائونک سے ہوگا جبکہ امریکہ کے ٹینی سینڈگرین کو کوارٹر فائنل میچ میں سوئس سٹار راجر فیڈرر کا چیلنج درپیش ہوگا۔
وقت اشاعت : 27/01/2020 - 15:01:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :