افغانستان ، فٹبال میچ پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا
ایک بھائی بارسلونا اور دوسرا ویلینشیا کا مداح تھا اور معمولی تکرار پر خونی جھگڑا ہوگیا
ذیشان مہتاب پیر 27 جنوری 2020 16:48
کابل(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2020ء ) افغانستان میں اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کے میچ کے دوران ہونے والی تکرار پر ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔افغان میڈیا کے مطابق سپین میں ہونے والی فٹبال لیگ میں بارسلونا اور ویلینشیا کے درمیان میچ تھا۔ صوبہ کاپیسا کے دو بھائی اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم کے لیے پر جوش تھے۔ میچ دیکھنے کے دوران اپنی ٹیموں کی حمایت کے لیے حد سے گزرنے والے بھائیوں میں ہونے والی تکرار جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔
اس موقع پر غصے سے بپھرے ہوئے ایک بھائی نے اپنے ہی جوان سال بھائی امین آغا کو تیز دھار چھریوں کے پہ در پہ وار کر کے قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ ہمسائے چیخ پکار سن کر پہنچے تو قاتل فرار ہوچکا تھا۔ مقتول کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں موت کی تصدیق کردی گئی۔پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ویلینشیا نے تو یہ میچ 2 کے مقابلے میں صفر گول سے جیت لیا لیکن اس دوران ایک جذباتی مداح قاتل اور دوسرا مقتول بن گیا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 27/01/2020 - 16:48:38
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
آل پاکستان انٹریونیورسٹی میل و فی میل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،(کل) مزید 6میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کا میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز
-
بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ کی ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیو وائرل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست؛ بلاوجہ کی تبدیلیاں ’’نام نہاد تجربہ‘‘قرار
-
11ویں حب ریلی کیلئے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، دلچسپ و مشکل ٹریک تیار