ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کوارٹر فائنل ٹو میں (آج) پنجہ آزما ہونگے،پاکستان ٹیم اپنا میچ 31 جنوری کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی

منگل 28 جنوری 2020 09:15

بنونی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) 13 ویں آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ میگا ایونٹ میں (آج) بدھ کو سپر لیگ ٹو کوارٹر فائنل میچ کھیلا جائے گا جس میں ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی انڈر 19 ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی۔ سری لنکا، انگلینڈ، جاپان اور نائیجیریا کی ٹیمیں پلیٹ پلے آف سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں، پاکستان کی انڈر 19 ٹیم سپر لیگ کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپنا میچ 31 جنوری کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

(جاری ہے)

ویں آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو اچھے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں (آج) بدھ کو بدھ کو سپر لیگ ٹو کوارٹر فائنل میچ کھیلا جائے گا جس میں ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی انڈر 19 ٹیمیں بنونی کے مقام پر پنجہ آزمائی کرینگی۔پاکستان کی انڈر 19 ٹیم سپر لیگ کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپنا میچ 31 جنوری کو افغانستان کے خلاف بنونی کے مقام پر کھیلے گی۔ سپر لیگ مرحلے کے اختتام پر 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا سپر لیگ سیمی فائنل مرحلہ 4 فروری سے شروع ہوگا۔دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل معرکہ 9 فروری کو ہوگا۔
وقت اشاعت : 28/01/2020 - 09:15:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :