ٹاپ سیڈڈ ایشلے بارٹی اور سوفیہ کینن کی فتوحات کا سلسلہ برقرار

آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

منگل 28 جنوری 2020 20:38

ٹاپ سیڈڈ ایشلے بارٹی اور سوفیہ کینن کی فتوحات کا سلسلہ برقرار
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2020ء) آسٹریلیا کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ایشلے بارٹی اور امریکہ کی سوفیہ کینن پش قدی کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ جمہوریہ چیک کی سیونتھ سیڈڈ پیٹرا کویٹوا اور تیونس کی اونس جبیر کوارٹر فائنل رائونڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

36 سال بعد ہوم میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی آسٹریلوی کھلاڑی بن گئیں ہیں۔ ان سے قبل آسٹریلیا کی وینڈی ٹرن بل تھیں جنہوں نے 1984ء کے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ منگل کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلیا کی ٹاپ سیڈڈ ٹینس سٹار ایشلے بارٹی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی پیٹر کویٹوا کو ٹائی بریک پر 7-6(8-6) اور 6-2 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

ایک اور ٹاپ سیٹ میچ میں امریکی ٹینس سٹار سوفیہ کینن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے تیونس کی اونس جبیر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کا ٹاپ فور مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل میں ایشلے بارٹی کا مقابلہ امریکی ٹینس سٹار سوفیہ کینن سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 28/01/2020 - 20:38:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :