23 ویں نیشنل آئی کے او مٹسو شیما کیو کوشن چیمپئن شپ 8 فروری کو منعقد ہوگی

منگل 28 جنوری 2020 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2020ء) کیو کوشن آرگنائزیشن پاکستان کے صدر عطا حسین بٹ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 23 ویں نیشنل آئی کے او مٹسوشیما کیو کوشن چیمپئن شپ کے مقابلے 9-8 فروری کو ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں منعقد ہونگے۔ جس کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ تقریباً 8 مختلف کیٹگریوں میں کھلاڑی شرکت کریں گے۔

جن میں لڑکیاں اور لڑکے حصہ لیں گے۔ 16 سال سے کم عمر بچوں کے مقابلے بھی ہونگے جو کہ اپنی نوعیت کے منفرد مقابلے ہونگے۔ جس میں چاروں صوبوں کے 24 کلب اور آرگنائزیشن حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مورخہ 8 فروری کو پہلے سیشن میں ریفری جج کورس کا انعقاد کیا جائے گا۔ دوسرے سیشن میں منفی 16 سال کے کھلاڑی لڑکیاں اور لڑکے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

(جاری ہے)

مورخہ 9 فروری کو سینئر بلیک بیلٹ کے مقابلے ہونگے جس میں سابقہ نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی حصہ لیں گے۔ جیتنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں، میڈلز، سرٹیفکیٹس اور گفٹس دیئے جائیں گے۔ مقابلے دیکھنے کیلئے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بہت سی سماجی اور سیاسی شخصیات تشریف لائیں گی۔ ہماری کوشش ہے کہ نوجوان نسل کو موجودہ دور کی برائیوں سے بچانے کیلئے کھیلوں کی طرف راغب کریں تاکہ ایک صحتمند معاشرہ قائم ہوسکے۔
وقت اشاعت : 28/01/2020 - 23:01:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :