نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

بدھ 29 جنوری 2020 11:28

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا
ہملٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل جمعرات کو سیڈن پارک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو نیوزی لینڈ خواتین ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریکن ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ ویمن کو 7وکٹوں جبکہ دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 2 فروری کو مائونٹ مانگنوئی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 06 فروری کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 09 فروری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا، چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 10 فروری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 13 فروری کوڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 29/01/2020 - 11:28:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :