آل کراچی علی اصغر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ، 3 میچوں کا فیصلہ

جمعرات 6 فروری 2020 18:44

آل کراچی علی اصغر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ، 3 میچوں کا فیصلہ
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2020ء) آل کراچی علی اصغر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3 میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ بلوچ اسٹار شرافی، ینگ ہزارہ اور ملیر سینٹر نے اپنے حریفوں کو شکست دے دی۔ گلشن اسپورٹس فٹ بال کلب شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام اُسامہ اسپورٹس اور انور خان میموریل فٹ بال کلب کے اشتراک سے شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس(پنجاب گرائونڈ) شاہ فیصل کالونی میں جاری " آل کراچی علی اصغر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ"میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں بلوچ اسٹار شرافی نے مد مقابل ایاز الیون کیماڑی کو پنالٹی ککس پر 3کے مقابلے مٰں 4گول سے شکست دیدی دوران کھیل مقررہ وقت پر 1-1گول سے برا بر رہا ۔

کھیلے گئے دوسرے میچ میں ینگ ہزارہ نے مد مقابل ملیر سٹی کلب کو بھی پنالٹی ککس پر 3کے مقابلے میں 4گول سے مات دیدی دوران کھیل دونوں ٹیمیں گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں ،جبکہ تیسرے میچ میں کالونی اسپورٹس نے مد مقابل ملیر سینٹر کو مقررہ وقت تک2-2 گول سے برا بری کے بعد پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری سلیم شاہ ،عمران فیصل ،پرویز گل ،فریادعلی ،میر افضل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل حسن ،انور خان ،سیف اللہ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔
وقت اشاعت : 06/02/2020 - 18:44:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :