آل کراچی علی اصغر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا معرکہ شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس پر جاری

جمعرات فروری 21:53

آل کراچی علی اصغر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا معرکہ شاہ فیصل اسپورٹس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2020ء) گلشن اسپورٹس فٹ بال کلب شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام اُسامہ اسپورٹس اور انور خان میموریل فٹ بال کلب کے اشتراک سے شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس(پنجاب گرائونڈ) شاہ فیصل کالونی میں جاری " آل کراچی علی اصغر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ"میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں بلوچ اسٹار شرافی نے مد مقابل ایاز الیون کیماڑی کو پنالٹی ککس پر 3کے مقابلے مٰں 4گول سے شکست دیدی دوران کھیل مقررہ وقت پر 1-1گول سے برا بر رہا ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے دوسرے میچ میں ینگ ہزارہ نے مد مقابل ملیر سٹی کلب کو بھی پنالٹی ککس پر 3کے مقابلے میں 4گول سے مات دیدی دوران کھیل دونوں ٹیمیں گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں ،جبکہ تیسرے میچ میں کالونی اسپورٹس نے مد مقابل ملیر سینٹر کو مقررہ وقت تک2-2 گول سے برا بری کے بعد پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری سلیم شاہ ،عمران فیصل ،پرویز گل ،فریادعلی ،میر افضل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل حسن ،انور خان ،سیف اللہ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

Top Performers of PSL to Watch: Waqar Younis
After all Sri Lanka and Bangladesh, all PSL matches are great to be in Pakistan: ..

پی ایس ایل کے ٹاپ پرفارمرز نظر میں ہونگے: وقار یونس

سابق کپتان وقاریونس کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل تمام نوجوانوں کے لیے زبردست پلیٹ فارم ہے کہ وہ اپنی صلاحیت کا لوہا منوائیں، ہر بولراور بیٹسمین پر خصوصی نظر ہوگی۔وقاریونس کا کہنا ہے کہ سری لنکا اور بنگلادیش کے بعد پی ایس ایل کے تمام میچزکا پاکستان میں ہونا ... مزید

وقت اشاعت : 06/02/2020 - 21:53:01

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments