قطر اور یوگنڈا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی 20کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

منگل 11 فروری 2020 15:40

قطر اور یوگنڈا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی 20کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2020ء) قطر اور یوگنڈا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل بدھ کو ویسٹ انڈ پارک انٹرنیشنل سٹیڈیم، دوحہ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

یوگنڈا کی ٹیم ان دنوں قطر کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سیریز کے تینوں میچز ویسٹ انڈ پارک انٹرنیشنل سٹیڈیم، دوحہ میںکھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 13 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 11/02/2020 - 15:40:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :