کریگ میکڈرموٹ اور شیرون ٹریڈریا آسٹریلیا کرکٹ ہال آف فیم میں شامل

بدھ 12 فروری 2020 11:24

کریگ میکڈرموٹ اور شیرون ٹریڈریا آسٹریلیا کرکٹ ہال آف فیم میں شامل
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2020ء) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر کریگ میکڈرموٹ اور ویمن کرکٹ کے جدید دور کی عظیم شیرون ٹریڈریا کو آسٹریلیا کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا۔ اے سی ایچ ایف کے چیئرمین پیٹر کنگ نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی نے بالترتیب آسٹریلیا کے دو بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کیلئے متعدد نامزد امیدواروں پر غور کیا جو کلب، ریاست اور بین الاقوامی کرکٹ میں شاندار کھیل کے باعث آسٹریلیا کرکٹ ہال آف فیم میں شامل ہونے کے اہل ہو سکتے تھے۔

(جاری ہے)

مکڈرموٹ نے 1984ء میں 20 سال کی عمر میں ڈیبیو کیا۔ میکڈرموٹ 1996ء تک آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے رہے۔ انہوں نے 1984ء سے 1996ء تک 71 ٹیسٹ اور 138 ون ڈے میچ کھیلے اور 71 ٹیسٹ میچوں میں 28.63 کے اوسط سے 291 وکٹیں حاصل کیں اور 138 ون ڈے انٹرنیشنل میں ریکارڈ 203 وکٹیں حاصل کیں۔ 1992ء اور 1995ء میں انہیں انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر بھی قرار دیا گیا تھا۔ خاتون فاسٹ باؤلر ٹریڈریا نے 1973ء سے 1988ء کے درمیان چار ورلڈ کپ میچز میں حصہ لیا تھا۔ 1979ء میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف آسٹریلیا ٹیم کی قیادت کی تھی ۔
وقت اشاعت : 12/02/2020 - 11:24:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :