بنگلہ دیش رواں ماہ زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ،

تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کی میزبانی کریگا

جمعہ 14 فروری 2020 14:47

بنگلہ دیش رواں ماہ زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ،
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) بنگلہ دیش رواں ماہ اور مارچ کے دوران زمبابوے کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا۔ یہ زمبابوین ٹیم کا گزشتہ پانچ برسوں کے دوران بنگلہ دیش کا تیسرا دورہ ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ٹیسٹ، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز میں شرکت کے لئے زمبابوے کی ٹیم پہلے ہی بنگلہ دیش پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے اعلامیے کے مطابق سیریز کے شیڈول کے تحت بنگلہ دیش اور زمبابوین ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 22 سے 26 فروری تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ یکم مارچ، دوسرا میچ 3 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 مارچ کو کھیلا جائے گا، ون ڈے سیریز کے تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور چٹاگانگ اسٹیڈیم پر کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 9 مارچ جبکہ دوسرا اور آخری میچ 11 مارچ کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 14/02/2020 - 14:47:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :