انگلینڈ کا سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

فوکس اور کیٹن جیننگز کی ٹیم میں واپسی، جیمز اینڈرسن کو آرام دینے کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیاگیا

جمعہ 14 فروری 2020 16:43

انگلینڈ کا سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز بین فوکس اور اوپنر کیٹن جیننگز ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پسلی کی چوٹ سے صحت یاب ہونے والے فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن کو آرام کی غرض سے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

جوفرا آرچر کہنی کی انجری کے باعث ٹیم میںشامل نہیں کئے گئے۔

(جاری ہے)

آل راؤنڈر معین علی جنہوں نے آخری بار ایجبسٹن میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کھیلا تھا، ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ انگلینڈ کے مرکزی سپنر جیک لیچ بیماری سے صحت یاب ہوکر سکواڈ میں واپس آئے ہیں۔ ڈوم بیس اور میتھیو پارکنسن دوسرے سپنر ہونگے۔ سری لنکا کے دورے کیلئے انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ کی قیادت جو روٹ کرینگے اور بین سٹوکس ان کے نائب ہونگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈومینک بیس، سٹورٹ براڈ، جوس بٹلر، زاک کرولی، سیم کران، جو ڈینلی، بین فوکس، کیٹن جیننگز، جیک لیچ، میتھیو پارکنسن، اولی پوپ، ڈومینک سیبل، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

انگلینڈ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 14/02/2020 - 16:43:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :