بھارت کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے، ٹرینٹ بولٹ

پیر 17 فروری 2020 14:38

بھارت کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے، ٹرینٹ بولٹ
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر ٹرینٹ بولٹ نے کہا ہے کہ مہمان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر دو میچوں کی سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کلین سویپ کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینا آسان نہیں ہے تاہم انکی ٹیم میچ سے قبل بھرپور تیاریاں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

بولٹ نے کہا کہ وہ فٹنس مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے بعد مکمل طور پر فٹ ہیں اور بھارت کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شرکت کیلئے بے تاب ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو ابتدائی میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سرفہرست ہے اور اس کے خلاف سیریز میں کامیابی کے لئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
وقت اشاعت : 17/02/2020 - 14:38:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :