کبڈی ورلڈ کپ میں کامیابی پرٹیم کو مبارکباد اور کھلاڑیوں کو انعامات دینے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

منگل 18 فروری 2020 16:17

کبڈی ورلڈ کپ میں کامیابی پرٹیم کو مبارکباد اور کھلاڑیوں کو انعامات دینے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) کبڈی ورلڈ کپ میں کامیابی پرقومی ٹیم کو مبارکباد اور کھلاڑیوں کو انعامات دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔

(جاری ہے)

لیگی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کبڈی ٹیم ورلڈ کپ میںبھارت کو شکست دینے پر مبارکباد کی مستحق ہے ۔پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے پر قومی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ پاکستانی ٹیم نے پنجاب کے روایتی کھیل میں نئی تاریخ رقم کی ہے ۔مطالبہ ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیںکبڈی کھلاڑیوں کیلئے انعامات کا اعلان کریں۔
وقت اشاعت : 18/02/2020 - 16:17:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :