شاہد آفریدی کی پی ایس ایل 5 کے تمام میچز میں شرکت ان کی فٹنس اور فارم سے مشروط: اینڈی فلاور

ملتان سلطانز کی ٹیم میں ہر کھلاڑی میچ ونر ہے اور وہ بہت مرتبہ میچ وننگ کارکردگی دکھا چکے ہیں:کوچ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 19 فروری 2020 19:16

شاہد آفریدی کی پی ایس ایل 5 کے تمام میچز میں شرکت ان کی فٹنس اور فارم سے مشروط: اینڈی فلاور
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19فروری2020ء ) ’’اردو پوائنٹ‘‘ کی ٹیم ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور نے مایہ ناز آل رائونڈر شاہد آفریدی کی پی ایس ایل 5 کے تمام میچز میں شرکست ان کی فٹنس اور فارم سے مشروط کردی- میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اینڈی فلاور کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں ہر کھلاڑی میچ ونر ہے اور وہ بہت مرتبہ میچ وننگ کارکردگی دکھا چکے ہیں، مجھے ذاتی طور پر اس سکواڈ کے نوجوان کھلاڑی زیادہ پسند ہیں کیوں کہ وہ اپنے ٹیلنٹ کے بل بوتے پر کسی بھی دن دیگر سینئر کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کھلاڑی کا نام نہیں لیں گے کیوں کہ اس طرح وہ زیادہ پریشر میں آجائے گا-51سالہ اینڈی فلاور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شاہد آفریدی اس ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں تاہم پی ایس ایل 5 کے ہر میچ میں ان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہوگی- ان کا کہنا تھا کہ وہ 1990ء سے مسلسل پاکستان آرہے ہیں اور پاکستان سے ان کی بہت سی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں -
                                                                                                                                      
وقت اشاعت : 19/02/2020 - 19:16:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :