ڈیرن سیمی نے پاکستان کی شہریت حاصل نہ کرنے کا عندیہ دے دیا

مجھے خوشی ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس لانے کیلئے اپنا کردار ادا کر سکے، اس ملک سے محبت کیلئے مجھے کسی پاسپورٹ کی ضرورت نہیں : ویسٹ انڈین آل راونڈر

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 فروری 2020 20:13

ڈیرن سیمی نے پاکستان کی شہریت حاصل نہ کرنے کا عندیہ دے دیا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20فروری2020ء ) ڈیرن سیمی نے پاکستان کی شہریت حاصل نہ کرنے کا عندیہ دے دیا، ویسٹ انڈین آل راونڈر کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس لانے کیلئے اپنا کردار ادا کر سکے، اس ملک سے محبت کیلئے مجھے کسی پاسپورٹ کی ضرورت نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین آل راونڈر ڈیرین سیمی نے پاکستان کی شہریت حاصل کرنے کے حوالے سے خصوصی بیان دیا ہے۔

پشاور زلمی کے آئیکون کھلاڑی ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ وہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپس کیلئے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہیں۔ میں نے پاکستان کیلئے جو بھی کیا ہے دل سے کیا ہے، نہ کہ کسی لالچ میں۔ ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان سے محبت کیلئے کسی پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانیوں کی جانب سے مجھ پر جو محبت نچھاور کی جاتی ہے، میرے لیے یہ محبت ہی سب کچھ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت دینے کی درخواست دی ہوئی ہے - جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ احسان مانی سے درخواست کریں گے کہ ہم نے ڈیرن سیمی کیلئےاعزازی شہریت کی درخواست کی جوصدرمملکت کی ٹیبل پرہے اور اگر احسان مانی ایک فون کال کریں گے تو انشاءاللہ یہ تاریخی کام جلد از جلد ہوجائے گا-جاوید آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم 2017ء میں پی ایس ایل فائنل پاکستان میں کھیلنے کے لیے پاکستان آنا چاہ رہے تھے تو جو اس بندے کے وائس نوٹس ہیں وہ کبھی وقت آنے پر میں سنائوں گا کیوں کہ ان میں پاکستان سے محبت جھلک رہی ہے- واضح رہے کہ ڈیرن سیمی وہ غیر ملکی کرکٹر ہیں جنہوں نے تب پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تھا جب دیگر غیر ملکی کرکٹر پاکستان آنے کیلئے تیار نہیں تھے۔

اسی باعث ڈیرن سیمی اس وقت پاکستان میں سب سے مقبول غیر ملکی کرکٹر قرار دیے جاتے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/02/2020 - 20:13:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :