دیا کے زیرِ اہتمام کے ایف سی گرلز اینڈ بوائز فٹسال ٹورنامنٹ

انڈر 17 گرلز میں کراچی گرامر - انڈر 12 گرلز اینڈ بوائز میں حق اکیڈمی فاتح قرار

منگل 25 فروری 2020 16:16

دیا کے زیرِ اہتمام کے ایف سی گرلز اینڈ بوائز فٹسال ٹورنامنٹ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) دیا وومن فٹبال کلب کے زیر اہتمام کے ایف سی کے تعاون سے فرسٹ کے ایف سی انڈر 12، انڈر 17 بوائز اینڈ گرلز فٹسال ٹورنامنٹ کا انعقاد گزری گرائونڈ میں منعقدہ 5 روزہ ایونٹ میں 20 ٹیموں نے حصہ لیا۔ انڈر 17 گرلز کٹیگری میں کراچی گرامر اسکول نے فرسٹ ، لرننگ ٹری نے سیکنڈ اور حق اکیڈمی نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

انڈر 12 گرلز کیٹگری میں حق اکیڈمی نے پہلے دی لرننگ ٹری اسکول نے دوسری، آغا خان اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لرننگ ٹری اسکول نے فیئر پلے ٹرافی حاصل کی۔ انڈر 12 بوائز کیٹگری میں حق اکیڈمی نے اول ریڈ بے ویو نے دوئم اور آغا خان اسکول نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ فیئر پلے ٹرافی حق اکیڈمی بلیو کو ملی۔ کراچی فٹسال ایسوسی ایشن کی صدر سوکینہ رضا پیر بھائی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فٹسال ٹورنامنٹ طلباء کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں۔ دیا اکیڈمی کی بانی و صدر سعدیہ شیخ نے کہا کہ وومن فٹبال کی ترقی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
وقت اشاعت : 25/02/2020 - 16:16:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :