پی ایس ایل5: بلیک ٹکٹس فروخت کرنیوالے 2ملزمان گرفتار

ملزمان500والا ٹکٹ ڈیڑھ ہزار،1500روپےوالا پرمیئیم ٹکٹ3000اوروی آئی پی کٹیگری کےٹکٹس2500کی بجائے5000روپے میں بیچ رہے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 27 فروری 2020 12:35

پی ایس ایل5: بلیک ٹکٹس فروخت کرنیوالے 2ملزمان گرفتار
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27فروری2020ء ) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل میچوں کے ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنے والے دو ملزمان کو سپیشل برانچ نے گرفتار کیا ہے۔مقامی صحافی کے مطابق ملزمان گرائونڈ کے قریب سی این جی فلنگ سٹیشن پر ٹکٹ بلیک میں فروخت کررہے تھے، ملزمان کے پاس تمام کٹیگری کے ٹکٹس موجود تھے۔پاکستان سپر لیگ ایڈیشن فائیو کے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میچز کا جمعرات سے آغاز ہو رہا ہے۔

کرکٹ سٹیڈیم کے باہر پی ایس ایل میچز کے ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنے والا ملزم سپیشل برانچ راولپنڈی نے گرفتار کرلیا، ملزم عابد اعظم پنڈوڑہ کے قریب نجی بوائز ہاسٹل میں رہائش پذیر ہے، ملزم کی نشاندہی پر مرکزی ملزم سعد علی کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کو تھانہ نیو ٹاون پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان کے پاس پی ایس ایل 2020ء کی تمام کٹیگریز کے ٹکٹس موجود تھے، ملزمان پانچ سو روپے والا ٹکٹ ڈیڑھ ہزار، 1500 روپے والا پرمیئیم ٹکٹ 3000 روپے اور وی آئی پی کٹیگری کے ٹکٹس اڑھائی ہزار کے بجائے پانچ ہزار روپے میں فروخت کررہے تھے، ملزمان کے قبضے سے پی ایس ایل5 کے میچوں کے ٹکٹس بھی برآمد کرلیے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 2020 ء اس بار مکمل طور پر پاکستان میں کھیلی جارہی ہے-
وقت اشاعت : 27/02/2020 - 12:35:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :