میکسیکن اوپن ٹینس ویمنزسنگلز، ٹاپ سیڈڈ ہیتھر واٹسن اور کرسٹینا میک ہالے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 27 فروری 2020 16:30

میکسیکن اوپن ٹینس ویمنزسنگلز، ٹاپ سیڈڈ ہیتھر واٹسن اور کرسٹینا میک ہالے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) برطانوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیونتھ سیڈڈ ہیتھر واٹسن اور امریکہ کی ٹینس سٹار کرسٹینا میک ہالے فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے میکسیکن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ جاپان کی نائو ہیبینو پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

میکسیکو میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنزسنگلز پری کوارٹر میچز میں انگلینڈ کی سیونتھ سیڈڈ ہیتھر واٹسن نے یوکرین کی کترینا بوندارینکو کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-2) اور 6-2 سے شکست دیکر کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں امریکہ کی کرسٹینا میک ہالے نے ہم وطن حریف کھلاڑی کیرولین ڈولیہیڈ کو 5-7، 6-4 اور 6-3 سے شکست دیکر ایونٹ کا ٹاپ ایٹ مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
وقت اشاعت : 27/02/2020 - 16:30:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :