آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تازہ ترین رینکنگ میں پاکستان کی تنزلی

کیوی ٹیم کی بھارت کے خلاف سیریز کلین سویپ کے بعد تین درجے ترقی تیسرے نمبر پر پہنچ گئی، انگلینڈ اور پاکستان چوتھے اور 5ویں نمبر پر چلے گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 2 مارچ 2020 11:53

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تازہ ترین رینکنگ میں پاکستان کی تنزلی
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2مارچ2020ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ جاری کر دی ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ناقابل شکست ٹیم بھارت کو دو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کرکے تین ایک درجہ ترقی حاصل کرلی اور یوں کیوی ٹیم تین درجے ترقی کے بعد چھٹے سے تیسرے نمبر پہنچ گئی، انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کی ایک، ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے، کیویز ٹیم بھارت کو پہلے میچ میں شکست دینے کے بعد ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹے سے پانچویں نمبر پر پہنچی تھی تاہم مسلسل دو میچوں میں شکست دینے کے بعد اس نے مزید دو درجے ترقی کی یوں کیویز ٹیم کی بھارتی ٹیم کو سیریز کلین سویپ کرنے کے بعد تین درجہ ترقی ملی اور وہ اب آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم دوسری پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔ انگلینڈ کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری سے چوتھی پوزیشن پر چلی گئی ہے ۔ نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کی ٹیم مسلسل عمدہ کارکردگی اور مسلسل کے سلسلے کو توڑ دیا ہے۔

بھارتی ٹیم سات ٹیسٹ میچز میں کامیابی کی بدولت 360 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ بھارت نے گزشتہ سال اگست اور ستمبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سویپ کیا۔ اکتوبر میں جنوبی افریقہ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا۔ اس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں شکست دیکر مسلسل سات فتوحات حاصل کی تھیں تاہم رواں ماہ میں اس کو کیویز کے ہاتھوں دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یوں بھارتی ٹیم کی مسلسل فتوحات کے تسلسل کو بھی کیوی ٹیم نے توڑ دیا ہے تاہم اس کے باوجود بھی بھارت کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 360 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

آسٹریلوی ٹیم اب تک 10 میچز کھیل چکی ہے اور اس نے 7 میچز جیتے، دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا، یوں آسٹریلوی ٹیم ٹیبل پر 296 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کیویز ٹیم اب تک 7 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسکو تین میچوں میں فتح حاصل ہوئی جبکہ اس کو چار میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت کو مسلسل دو میچوں میں شکست دینے کے بعد تین درجے ترقی کے بعد کیوی ٹیم 180 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ 9 میچز کھیل کر 5 میں کامیابی کے بعد 146 پوائنٹس کے ساتھ تیسری سے چوتھی پوزیشن پر چلی گئی ہے ۔ پاکستان کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد 140 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے ۔ سری لنکن ٹیم 80 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 24 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دو اور بنگلہ دیش کی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے۔ دونوں ٹیمیں تحال کوئی میچ نہیں جیت سکیں اور وہ بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 02/03/2020 - 11:53:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :