نئی ٹیسٹ رینکنگ، بھارت کی پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی

نیوزی لینڈ 110 پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن پر آگیا، بھارت کی 116 پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 2 مارچ 2020 14:21

نئی ٹیسٹ رینکنگ، بھارت کی پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی
کرائسٹ چرچ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2مارچ2020ء ) نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں بد ترین شکست کے بعد بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ تو نہیں بدلی لیکن نمبر 2 پوزیشن پر آنے والی ٹیم نیوزی لینڈ سے صرف 6 ریٹنگ پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔بھارت کو دو ٹیسٹ کی سیریز میں آؤٹ کلاس کرنے کے بعد کیویز عالمی رینکنگ میں 2 درجہ ترقی کے ساتھ دوسری پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں جب کہ آسٹریلیا ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رینکنگ میں انگلینڈ کی چوتھی پوزیشن ہے، جنوبی افریقا، سری لنکا اور پاکستان کی رینکنگ پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے، پاکستان 85 پوائنٹ کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہی موجود ہے۔دوسری جانب آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کی یہ پہلی سیریز میں شکست ہے، وہ 7 ٹیسٹ جیت کر 360 پوائنٹس کے پہلے نمبر پر ہے ، آسٹریلیا نے بھی 7 ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے اس کے پوائنٹس کی تعداد 296 ہے۔نیوزی لینڈ 180 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا ہے، انگلینڈ کے 146 پوائنٹس ہیں جب کہ پاکستان 140 پوائنٹس حاصل کر کے پانچویں نمبر پر موجود ہے۔                                                                                                                        
وقت اشاعت : 02/03/2020 - 14:21:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :