کوکاکولا پولو کپ 2020ء میں بارش کے باعث دونوں میچز منعقد نہ ہو سکے

بدھ 11 مارچ 2020 22:16

کوکاکولا پولو کپ 2020ء میں بارش کے باعث دونوں میچز منعقد نہ ہو سکے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2020ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام کوکاکولا پولو کپ 2020ء میں بارش کے باعث دونوں میچز منعقد نہ ہو سکے۔ پہلا میچ دوپہر ڈیڑھ بجے ماسٹر پینٹس اور میجک ریور کے درمیان تھا جبکہ دوسرا میچ ریمنگٹن فارما /گارڈ گروپ کا مقابلہ غازی پور سے تھا۔ لاہور پولو کلب کے سیکرٹری کرنل (ر) مدثر شریف کے مطابق میچز کا نیا شیڈول موسم کو مدنظر رکھ کر بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پول اے میں میجک ریور میں حسن آغا، غلام مصطفی منوں، عبدالرحمان منوں ، ہاشم کمال آغا، ماسٹر پینٹس میںفاروق امین صوفی، عدنان جلیل اعظم، بلال حئی اور لیفٹینینٹ کرنل عمر منہاس شامل ہیں ۔ پول بی میں غازی پور ٹیم میں ڈاکٹر فواد حسین/شاہ رفیع عالم، احمد بلال ریاض، راجہ میکائل سمیع اور شاہ شمیل عالم جبکہ ریمنگٹن فارما /گارڈ گروپ میں بازل فیصل کھوکھر، تیمور علی ملک، احمد علی ٹوانہ اور ثاقب خان خاکوانی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 11/03/2020 - 22:16:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :