قومی کبڈی ٹیم کے اعزاز میں تقریب 16مارچ کو منعقد میں ہو گی

جمعہ 13 مارچ 2020 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2020ء) جٹ فیڈریشن پاکستان کی جانب سے کبڈی ورلڈ کپ 2020ء جیتنے پر قومی کبڈی ٹیم کے اعزاز میں پروقار تقریب 16مارچ بروز سوموار کو مینار پاکستان گرائونڈ کی 4نمبر مارکی میں منعقد کی جائے گی، تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی ہوںگے، پروقار تقریب دوپہر ساڑھے 12بجے منعقد ہوگی ، صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی دوپہر ایک بجے انعامات تقسیم کریں گے، جٹ فیڈریشن پاکستان کی جانب سے قومی کبڈ ی ٹیم کو بھگیوں میں مینار پاکستان لایا جائے گا اور ان پر ہزاروں من پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جائیں گی، قومی کبڈی ٹیم میں موٹر سائیکل تقسیم کئے جائیں گے، کیش پرائز دیئے جائیں گے اور ان کو سونے کے تاج بھی پہنائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تقریب میں کبڈی ورلڈ کپ 2020ء جیتنے پر قومی کبڈی ٹیم کو بھرپور خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 13/03/2020 - 23:14:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :