رگبی فٹ بال یونین نے کورونا وائرس کی وجہ سے ہر طرح کے رگبی ایونٹس 14 اپریل تک انگلینڈ میں معطل

منگل 17 مارچ 2020 12:01

رگبی فٹ بال یونین نے کورونا وائرس کی وجہ سے ہر طرح کے رگبی ایونٹس 14 اپریل تک انگلینڈ میں معطل
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2020ء) رگبی فٹ بال یونین نے کورونا وائرس کی وجہ سے 14 اپریل تک انگلینڈ میں ہر طرح کے رگبی ٹورنامنٹس کو معطل کردیا ہے۔ یہ اعلان پریمیئرشپ کو پانچ ہفتوں کیلئے روکنے کے فورا بعد ہی سامنے آیا۔

(جاری ہے)

آر ایف یو نے کہا کہ کلب ٹریننگ، لیگ، کپ میچز اور رگبی ایجوکیشن کورسز سمیت تمام سرگرمیاں بند کردی گئیں ہیں۔ یوروپیئن چیمپینز کپ اور چیلنج کپ کے کوارٹر فائنلز بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ گذشتہ ہفتے پرو 14 اور ٹاپ 14 لیگ غیر معینہ مدت کے لئے معطل کردی گئیں۔ آر ایف یو نے کہا کہ رگبی کی تمام سرگرمیوں کو معطل کرنے کا فیصلہ حکومتی مشورے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں غیر ضروری سفر اور دوسروں سے رابطے سے گریز کرنا شامل ہے۔
وقت اشاعت : 17/03/2020 - 12:01:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :