سری لنکا نے واحد ٹیسٹ میچ میں افغانستان کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی

پیر 5 فروری 2024 16:03

سری لنکا نے واحد ٹیسٹ میچ میں افغانستان کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2024ء) سری لنکا نے واحد ٹیسٹ میچ میں افغانستان کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی ، آئی لینڈرز نے 56 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا ، پرابتھ جے سوریا کو شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ، پیر کو ٹیسٹ کے چوتھے روز افغانستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 199 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 296 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، ابراہیم زدران نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 114 رنز بنائے ، دیگر بیٹرز میں رحمت شاہ 54 ، ناصر جمال 41 اور کپتان حشمت اللہ شاہدی 18 رنز بنا کر نمایاں رہے ، سری لنکا کی جانب سے پرابتھ جے سوریا نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں ، پہلی اننگز میں 241 رنز کی برتری کی بدولت سری لنکا کو جیت کے لیے 56 رنز کا ہدف ملا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا ، دیمتھ کرونا رتنے نے 32 اور نشان مدوشکا نے 22 رنز بنائے ۔

وقت اشاعت : 05/02/2024 - 16:03:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :