یوم پاکستان کے موقع پر کورونا وائرس کے باعث نیٹ بال، بیڈمنٹن، تھروبال، فٹ سال، روپ سکیپنگ، کراٹے، فٹ بال اور روک بال کے مقابلے نہیں کھیلے جائیں گے

اتوار 22 مارچ 2020 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2020ء) ملک میں مختلف سپورٹس تنظیموں کے زیراہتمام یوم پاکستان کے موقع پر کورونا وائرس کے باعث نیٹ بال، بیڈمنٹن، تھروبال، فٹ سال، روپ سکیپنگ، کراٹے، فٹ بال اور روک بال کے مقابلے نہیں کھیلے جائیں گے، یہ مقابلے ہرسال یوم پاکستان کے موقع پر کھیلے جاتے تھے اور اس سال ملک کورونا وائرس کے باعث نہیں کھیلے جا رہے ہیں، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے بتایاکہ نیٹ بال کی تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز کو ہدایت کردی گئی ہیں کہ یوم پاکستان کے موقع پر کورونا وائرس کے باعث نیٹ بال کے مقابلے ملتوی کر دیئے جائیں، اسی طرح دوسری تنظیموں کے عہدیداروں نے تمام ایونٹس ملتوی کردیئے ہیں
وقت اشاعت : 22/03/2020 - 14:10:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :