سپینش خاتون فٹبال ریفریز نے مریضوں کی تیمارداری کا کام سنبھال لیا

لالیگامیچزمیں سیٹی بجانےوالی اراگارٹزے نرسنگ ڈپلومے کی مالک،ماسک پہن کرمریضوں کی دیکھ بھال کرنے لگیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 27 مارچ 2020 17:16

سپینش خاتون فٹبال ریفریز نے مریضوں کی تیمارداری کا کام سنبھال لیا
بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27مارچ2020ء ) سپینش خاتون فٹبال ریفریز نے وسل چھوڑ کر مریضوں کی تیمار داری کے لیے ماسک پہن لیا۔اراگا رٹزے لالیگا میچز میں خدمات سر انجام دیتی رہی ہیں،وہ نرسنگ کا ڈپلومہ بھی رکھتی ہیں، کورونا وائرس کی وبا پھیلنے پر اراگا ماسک پہن کر مریضوں کی دیکھ بھال کرنے لگیں، ان کا کہنا ہے کہ میرا کام شک میں آنے والے مریضوں کا ابتدائی جائزہ لے کر ڈاکٹرز کو رپورٹ کرنا ہے۔

خطرہ بہت زیادہ ہے لیکن میں ایک جذبے سے کام کررہی ہوں۔اراگا رٹزے نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں موجود لوگ روزانہ رات 8 بجے چھتوں اور بالکونیوں سے میڈیکل ورکرز کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں تو میرا حوصلہ بڑھ جاتا ہے۔ ایک اور اسسٹنٹ ریفری جوڈی ہسپتال میں اینستھیزیا ماہر کے طور پر سرگرم ہیں، انھوں نے کہا کہ ہم نے امید کا دامن نہیں چھوڑا، ایک دن آئے گا کہ میں میچ میں وسل بجا رہی ہوں گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اٹلی کے بعد سب سے متاثر ہونے والے ملک سپین میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ہلاکتوں میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ہسپانوی پارلیمنٹ نے حکومت کو عوام کو گھروں میں رکھنے کے اقدامات سخت کرنے اور کاروبار 11 اپریل تک بند رکھنے کی اجازت دے دی۔دنیا کی ایک تہائی آبادی کو گھروں تک محدود کردینے والے کورونا وائرس سے مجموعی طور پر اب تک تقریباً 23 ہزار اموات ہوچکی ہیں جبکہ اس وائرس کا شکار بننے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
وقت اشاعت : 27/03/2020 - 17:16:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :