پاکستان کے عظیم سابق اسکواش کھلاڑی لندن میں کرونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگئے

4مرتبہ برٹش اوپن اسکواش جیتنےوالےپاکستان کےاعظم خان کی عمر 95 برس تھی، حال ہی میں ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 مارچ 2020 19:12

پاکستان کے عظیم سابق اسکواش کھلاڑی لندن میں کرونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگئے
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مارچ 2020ء) پاکستان کے عظیم سابق اسکواش کھلاڑی لندن میں کرونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگئے، 4 مرتبہ برٹش اوپن اسکواش جیتنےوالےپاکستان کےاعظم خان کی عمر 95 برس تھی، حال ہی میں ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق لندن سے ایک افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں مقیم پاکستان کے عظیم سابق اسکواش چیمپئن اعظم خان انتقال کر گئے ہیں۔

اعظم خان علیل تھے اور حال ہی میں ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ گزشتہ ہفتے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ شدید علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ اعظم خان نے پاکستان کیلئے 4 مرتبہ برٹش اوپن اسکواش جیتا تھا۔ انتقال کے وقت اعظم خان کی عمر 95 برس تھی۔

(جاری ہے)

اعظم خان عظیم اسکواش چیمپئن ہاشم خان کے چھوٹے بھائی تھے اور 1958 سے 1963 کے درمیان 4 مرتبہ برٹش اکواش چیمپئن بنے تھے۔

تاہم بعد ازاں اپنے بیٹے کے انتقال کے باعث اعظم خان نے دلبرداشتہ ہو کر اسکواش کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا اور لندن میں مقیم ہوگئے تھے۔ دوسری جانب کرونا وائرس برطانیہ میں بے قابو ہو چکا ہے۔ برطانیہ میں اب تک کرونا وائرس کے تقریباً 12 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ 1 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو چکے۔ کرونا وائرس بے قابو ہونے کے باعث اس وقت پورے برطانیہ میں لاک ڈاون ہے۔
وقت اشاعت : 28/03/2020 - 19:12:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :