ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے کھلاڑیوں اور عوام کو سنجیدگی سے کام لینے کی ضرورت ہے، حاجی نواب خان

اتوار 29 مارچ 2020 12:20

سوات ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) تحریک انصاف کے مقامی رہنما سابق رکن تحصیل کونسل اور مانیار فٹ بال کلب کے صدر حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے عوام اور کھلاڑیوں کو سنجیدگی سے کام لینے کی ضرورت ہے اورپوری قوم کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے متحد ہوکر حکومت کا ساتھ دے، ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں اور کورونا وائرس بچنے کا واحد حل احتتاطی تدابیر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہئے بلکہ اس سلسلے میں حکومت کا ساتھ دینا چاہئے،انہوں نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے اور عوام بلاوجہ گھر سے باہر نہ نکلیں اور کورونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹرز ہمارے ہیروز ہیں، حاجی نواب خان نے طبی سامان بھیجنے پر چین کا شکریہ ادا کیا ہے، آخر پر انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے بارے میں بغیر تصدیق کے کوئی خبر نہ لگائیں، حاجی نواب خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا لاک ڈائون کے دوران غریب عوام کے گھروں میں کھانا پہنچانے کا اعلان خوش آئند بات ہے، انہوں نے کہا کہ عوام اور کھلاڑیوں کو مصیبت کی اس گھڑی میں کورونا وائرس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا چینی قوم نے بھی اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

وقت اشاعت : 29/03/2020 - 12:20:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :