لاک ڈائون سے آلودگی پر ڈرامائی اثرات مرتب ہوئے، رمیز راجہ

بدھ 1 اپریل 2020 21:41

لاک ڈائون سے آلودگی پر ڈرامائی اثرات مرتب ہوئے، رمیز راجہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آجکل تو یوں لگتا ہے کہ تمام بادلوں پر سبز رنگ کی لائنیں ہیں۔

(جاری ہے)

ماضی کے اوپننگ بیٹسمیں نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ کئے گئے لاک ڈائون کی وجہ سے لاہور میں آلودگی پر ڈرامائی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور اس میں بہت کمی آگئی ہے۔واضح رہے کہ کوروناوائرس کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں کہیں مکمل اور کہیں جزوی لاک ڈائون کی باعث لاہور اور کراچی سمیت مختلف شہروں کی ایئرکوالٹی میں بھی زبردست بہتری نظر آرہی ہے۔
وقت اشاعت : 01/04/2020 - 21:41:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :