شعیب ملک نے رمیز راجہ کو بھی ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے دیا

جمعرات 9 اپریل 2020 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سینئر پلیئر اور آل رائونڈر شعیب ملک نے سابق کپتان اور کرکٹ تبصرہ نگار رمیز راجہ کو بھی ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے دیا۔

(جاری ہے)

شعیب ملک نے رمیز راجہ کی جانب سے انہیں اور محمد حفیظ کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ دینے پر کہا کہ رمیز بھائی میں آپ کی تجویز سے اتفاق کرتا ہوں۔انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ازراہ مذاق کہا کہ اب جبکہ میں، حفیظ اور آپ، اپنے کیریئر کے اختتام پر ہیں تو آئیے ہم اکٹھے باعزت طور پر ریٹائر ہوجاتے ہیں، میں نے 2022 اپنی ریٹائرمنٹ کا پلان بنایا ہے۔
وقت اشاعت : 09/04/2020 - 22:51:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :