میٹ ہنری بھی کائونٹی سیزن جوائن نہیں کریں گے

کیوی فاسٹ بولر میٹ ہنری کو کینٹ کی جانب سے ابتدائی 7 میچ کھیلنا تھے،ترجمان کینٹ کائونٹی

بدھ 15 اپریل 2020 13:27

میٹ ہنری بھی کائونٹی سیزن جوائن نہیں کریں گے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2020ء) کورونا وائرس کے کھیلوں پر اثرات بڑھنے لگے، نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری بھی انگلینڈ میں کائونٹی سیزن نہیں کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان کینٹ کائونٹی کے مطابق کیوی فاسٹ بولر میٹ ہنری کو کینٹ کی جانب سے ابتدائی 7 میچ کھیلنا تھے،تاہم وہ اس سیزن کے لیے کینٹ کو جوائن نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ انگلینڈ میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب وہاں 28 مئی تک کرکٹ کی تمام سرگرمیاں معطل ہیں۔میٹ ہنری چوتھے غیر ملکی کھلاڑی ہیں جن کا اس سیزن میں معاہدہ ختم ہوا ہے، ان سے قبل نیتھن لیون، چتیشور پجارا ااور مائیکل نیسر بھی اس سال انگلینڈ میں کائونٹیز کی جانب سے نہیں کھیل سکیں گے۔
وقت اشاعت : 15/04/2020 - 13:27:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :