ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا 51برس کے ہوگئے

ہفتہ 2 مئی 2020 17:13

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2020ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز برائن لارا 51برس کے ہوگئے ۔ برائن لارا2 مئی 1969ء کو پیداہوئے۔انہوںنے ٹیسٹ اور ون ڈے کیریئر کاآغاز پاکستان کے ساتھ میچز کے دو ران کیا۔

(جاری ہے)

برائن لارا نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 131ٹیسٹ میچوں میں نمائندگی کی۔ انہوں نے 11953رنز بنائے جن میں 34سنچریاں اور48نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ ٹیسٹ میں 400رنز ناٹ آئوٹ کی ناقابل شکست اننگز بھی شامل ہے۔اسی طرح 299ون ڈے میچز میں 10405رنز بنائے جن میں 19سنچریاں اور63نصف سنچریاں شامل ہیں۔جنوری2012ء میں برائن لارا کو آئی سی سی کی جانب سے ہال آف فیم ایوارڈ سے بھی نوازاگیا۔
وقت اشاعت : 02/05/2020 - 17:13:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :