کرکٹ شائقین کی جانب سے وسیم اکرم ،وقار یونس ڈریم فاسٹ بولرز جوڑی قرار پائے

منگل 5 مئی 2020 13:07

کرکٹ شائقین کی جانب سے وسیم اکرم ،وقار یونس ڈریم فاسٹ بولرز جوڑی قرار پائے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2020ء) کرکٹ شائقین کی جانب سے وسیم اکرم اور وقار یونس ڈریم فاسٹ بولرز جوڑی قرار پائے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی سوشل میڈیا ڈریم پئیرز مہم میں 10لاکھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وسیم اکرم اور وقار یونس کے بارے میں اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسرا نمبر وسیم اکرم اور محمد آصف کی جوڑی نے پایا جبکہ محمد آصف اور محمد عامر کی جوڑی اس مہم کی فہرست میں مقبولیت کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر آئی۔اس سے پہلے اوپننگ اور مڈل آرڈر بیٹسمینوں کی مقبول ترین جوڑیوں کا بھی اعلان سامنے آچکا ہے۔
وقت اشاعت : 05/05/2020 - 13:07:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :