ٹورڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس ملتوی

منگل 5 مئی 2020 16:49

خنجراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2020ء) کورونا وائرس کے سبب ٹورڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس ملتوی کردی گئی ہے۔ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس 18 سے 21 جون تک منعقد ہونی تھی۔

(جاری ہے)

ریس میں سری لنکا، افغانستان، نیپال، ایران اور بھوٹان کے سائیکلسٹ کو بھی شرکت کرنی تھی تاہم کورونا وائرس کے پھیلائوکے خدشے کے سبب اب اس ایونٹ کا انعقاد ممکن نہیں۔سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کے مطابق انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین کے احکامات کی روشنی میں ریس ملتوی کی گئی ہے کیونکہ کورونا وائرس کے باعث انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین نے تمام ایونٹس ملتوی کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
وقت اشاعت : 05/05/2020 - 16:49:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :