وسیم اکرم نے 25 سالہ پرانےواقعہ پرمعذرت کرلی

وسیم اکرم کو پہلی گیند پر چوکا مارا، بائونسر نے ہیلمٹ کا بیج توڑ دیا: سابق کیوی بیٹسمین جیمزپیمنٹ،۔پتا نہیں اسوقت آپکے دماغ میں کیا چل رہا تھا کہ آپ نے پہلی گیند پر مجھے باؤنڈری لگا دی: لیجنڈری فاسٹ باولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 6 مئی 2020 13:57

وسیم اکرم نے 25 سالہ پرانےواقعہ پرمعذرت کرلی
ویلنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6مئی 2020ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سابق کیوی بیٹسمین جیمزپیمنٹ سےماضی کے ایک واقعہ پرمعذرت کی،جیمزپیمنٹ نے ایک ویڈیو میں 96-1995ء کے واقعہ کاذکر کیا جب انہوں نےپہلی ہی گیند پر وسیم اکرم کو باؤنڈری ماری تھی جس کا وسیم اکرم نے اگلی ہی گیند پر بدلہ لیا اور تیز رفتار باؤنسر کروایا جس سے کیوی بیٹسمین کےہیلمٹ کا بیج ٹوٹ کرگرگیا ، انہوں نےٹوٹےہوئے بیج کواٹھا کرجیب میں ڈال لیا۔

جیمزیپمنٹ کاکہنا تھا کہ انہوں نے اس سےقبل کسی ورلڈ کلاس انٹرنیشنل باؤلر کونہیں کھیلا تھا۔وسیم اکرم نےاگلی ہی چند گیندوں میں جیمزپیمنٹ کو آؤٹ کردیا۔ جیمزپیمنٹ پہلی گیند پرباؤنڈری سکورکرنےکی غلطی کویاد کرتےہوئےآؤٹ ہوکرمخالف ٹیم کےپویلین کی جانب جارہے تھے جس پرکسی نےآوازدی کہ وہ غلط سمت میں چل رہےہیں ۔

(جاری ہے)

کیوی بیٹسمین جیمزپیمنٹ نےکہاکہ وہ واپسی پریہ سوچتےہوئے جارہے تھے کہ انہوں نے پہلی ہی گیند پراتنے بڑے باؤلرکوباؤنڈری مارنےکی غلطی کیوں کی تھی؟جب کہ ان کی انٹرنیشنل ٹیم میں سلیکشن صرف شیل ٹرافی کی بہترین پرفارمنس کی بنیادپرہوئی تھی۔

اس یاددہانی پروسیم اکرم نےٹویٹر پرجیمزپیمنٹ سےماضی کےاس واقعہ پرمعذرت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اچھی طرح یاد نہیں۔پتا نہیں اس وقت آپ کے دماغ میں کیا چل رہا تھا کہ آپ نے پہلی ہی گیند پر مجھے باؤنڈری لگا دی۔
وقت اشاعت : 06/05/2020 - 13:57:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :