قومی والی بال ٹیم کے سابق کپتان کرنل (ر) محمد اسلم گشکوری کی وفات پر اظہارتعزیت

جمعہ 15 مئی 2020 16:37

قومی والی بال ٹیم کے سابق کپتان کرنل (ر) محمد اسلم گشکوری کی وفات پر اظہارتعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈائریکٹر جنرل برگیڈیئر ریٹائرڈ عارف محمود صدیقی اور پاکستان فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کرنل ریٹائرڈ مجاہد اللہ ترین نے قومی والی بال ٹیم کے سابق کپتان کرنل ریٹائرڈ محمد اسلم گشکوری کی وفات پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، انہوں نے اپنے ایک الگ الگ تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی ملک میں والی بال کے میدان میں خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا اور مرحوم نہ صرف ایک بہترین کھلاڑی تھے بلکہ ایک بہترین انسان بھی تھے۔
وقت اشاعت : 15/05/2020 - 16:37:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :