محمد آصف کی وزیر اعظم سے اسنوکر کلبزکھولنے کی اپیل

اسنوکر کلب کھولنے کی اجازت دی جائے، ہم ایس اوپی پر عمل کریں گے، بیان

پیر 18 مئی 2020 12:11

محمد آصف کی وزیر اعظم سے اسنوکر کلبزکھولنے کی اپیل
ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2020ء) ورلڈ اسنوکر چمپئن محمد آصف نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اسنوکر کلبزکھولنے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں محمد آصف نے کہا کہ ورلڈ چمپئن ہونے کے باوجود میرا ذریعہ معاش اسنوکر کلب ہے،تاہم مجھ سمیت اسنوکرسے وابستہ سب لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسنوکر کلب کھولنے کی اجازت دی جائے، ہم ایس اوپی پر عمل کریں گے۔واضح رہے کہ عالمی وباء کوروناوائرس کے سبب دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔
وقت اشاعت : 18/05/2020 - 12:11:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :