ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 لائیو اسٹریمنگ،رائٹس ہولڈر کا پی سی بی سے اظہار افسوس اور معذرت

ہفتہ 30 مئی 2020 17:34

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 لائیو اسٹریمنگ،رائٹس ہولڈر کا پی سی بی سے اظہار افسوس اور معذرت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای نے اپنے ایک بیان میں کہاٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای تسلیم کرتا ہے کہ وہ مخصوص سب لائسنسنگ کے سلسلے میں پی سی بی سے پیشگی اجازت طلب کرنے میں فعال نہیں رہا اور اس دوران یہ تمام عمل پی ایس ایل فائیو کے لائیو اسٹریمنگ رائٹس کے لیے پی سی بی کے ساتھ معاہدے کی روح اور شقوں کے مطابق نہیں رہا۔

(جاری ہے)

ہم نے پی سی بی سے اظہار افسوس کرنے کے ساتھ ساتھ معافی طلب کی ہے اور اس معاملے پر ہم ان کی ہمدردانہ نظر کے منتظر ہیں۔پی سی بی نے کہاہم رائٹس ہولڈر کی معذرت اور ان کی پیش کردہ وضاحت کو سراہتے ہیں۔ اپنی طرف سے پی سی بی مزید چوکس رہنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کا خواہاں ہے جیسا کہ اندروانی چھان بین کے عمل اور طریقہ کار کو مزید مثر بنانااور کرنے اور نہ کرنے کے حوالے سے اپنے شراکت داروں کی بہتر رہنمائی کے سلسلے میں واضح گائیڈ لائنز کے مستقل اجرا کو یقینی بنانا ہے ۔
وقت اشاعت : 30/05/2020 - 17:34:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :