سابق انٹر نیشنل ہاکی کوچ اخلاق احمد کے سسر اسابق باسکٹ بالر تصور حسین نتقال کرگئے

جمعرات 18 جون 2020 20:14

سابق انٹر نیشنل ہاکی کوچ اخلاق احمد کے سسر اسابق باسکٹ بالر تصور حسین نتقال کرگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2020ء) سابق انٹر نیشنل ہاکی کوچ اخلاق احمد کے سسر سابق باسکٹ بالر تصور حسین85سال کی عمر میں رضائے الہی سے انتقال کرگئے ،نماز جنازہ اور تدفین میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت کے علاوہ کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔مرحوم کا سوئم (آج) مورخہ 19جون 2020؁ء بروز جمعہ بعد نماز جمعہ تا عصر فاروق اعظم مسجد بلاک 13فیڈرل بی ایریا کراچی پر منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ،عبدالناصر ،طارق حسین ،محمد یعقوب ،پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر ایم شمیم قریشی ،جوائنٹ سیکریٹری عار ف اعوان ایڈوکیٹ ،کراچی کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی ،نیشنل مارشل اارٹ گیمز کمیٹی کے صدر شی ہان شہزاد احمد نے اخلاق احمد سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔
وقت اشاعت : 18/06/2020 - 20:14:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :