قطرمیں فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے اسٹیڈیم کی تیاری،کرونا سے انجینئر ہلاک

غیرملکی مزدوروں اور ماہرین تعمیرات کو کسی قسم کی حفاظتی سہولیات میسر نہیں کی گئیں،اب تک 150کارکن ہلاک ہوچکے،رپورٹ

جمعہ 26 جون 2020 11:51

قطرمیں فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے اسٹیڈیم کی تیاری،کرونا سے انجینئر ہلاک
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2020ء) قطر میں فٹ بال مقابلے کے حوالے سے جاری تعمیراتی منصوبوں میں کام کرنے والے غیرملکی ملازمین اور لیبر کو کرونا سے بچائو کی خاطر خواہ سہولت فراہم نہیں کی گئی ہے م گذشتہ روز قطر میں فٹ بال منصوبے میں کام کرنے والا کرونا کا مریض ایک انجینئردم توڑ گیا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے قطر میں لیبر کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ فٹ بال مقابلے کے تعمیراتی منصوبوں میں کام کرنے والے 1101 غیرملکی ملازمین کرونا کا شکار ہوئے ۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق وقت کی کمی کے خوف سے قطری حکومت کرونا وائرس کی وبا کے باوجود تعمیراتی منصوبوں پرکام جاری رکھے ہوئے ہے مگر تعمیراتی میدان میں کام کرنے والے غیرملکی مزدوروں اور ماہرین تعمیرات کو کسی قسم کی حفاظتی سہولیات میسر نہیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق جب سے قطر میں فٹ بال مقابلے کے لیے تعمیراتی منصوبوں پرکام شروع ہوا ہے۔ انتہائی نا مساعد حالات میں کام کرنے والے 1500 غیرملکی مزدور ہلاک ہوچکے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قطری حکومت غیرملکی لیبر کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک کرتی ہے۔ گذشتہ روز کرونا کا شکار ہونے والا ایک غیرملکی 51 سالہ انجینیر بھی حکومت کی طرف سے کسی قسم کی طبی مدد نہ ملنے کے باعث دم توڑ گیا۔
وقت اشاعت : 26/06/2020 - 11:51:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :