پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن پی ایف ایف کوچنگ ریفریشر کورس کل شروع ہو گا

بدھ 1 جولائی 2020 12:15

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن پی ایف ایف کوچنگ ریفریشر کورس کل شروع ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن پی ایف ایف کوچنگ ریفریشر کورس کل جمعرات سے شروع ہو گا۔ کورس میں ملک بھر سے پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کوچز حصہ لیں گے۔ یہ کورس تین دن تک جاری رہے گا اور چیف انسٹرکٹر طارق لطفی اور انکے معاون ناصر اسماعیل اور محسن الحسنین فٹ بال کوچنگ پر لیکچرز دیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی نے گذشتہ ماہ جون مرد اور خواتین کے پانچ آن لائن کورسز منعقد کروانے کا اعلان کیا تھا جن میں سے دو کورسز منعقد ہوچکے ہیں اور لیکن تین کورس ہونے باقی ہیں۔ پہلا ویمن ریفریشر کوچنگ کورس 19 سے 21 جون تک، دوسرا ویمن انٹروڈکٹری کوچنگ کورس 26 سے 28 جون تک منعقد ہوا۔ تیسرا مینز کوچنگ ریفریشر کورس پی پی ایف ایل کے کوچز کے لئے 2 سے 4 جولائی تک اور چوتھا بھی مینز کوچنگ ریفریشر کورس پی پی ایف ایل کے کوچز کے لئے 9 سے 11جولائی تک منعقد ہوگا جبکہ پانچواں اور آخری مردوں کے انٹروڈکٹری کوچنگ کورس 16 سے 18جولائی تک منعقد ہوگا۔
وقت اشاعت : 01/07/2020 - 12:15:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :