حکومت پاکستان سپورٹس بورڈ کے ایگزیکٹو بورڈ سے قومی ہاکی کھیل کی نمائندگی کو نظر انداز نہ کرے، اولیمپیئن رائو سلیم ناظم

فیڈریشن کو دی گئی رقوم کا آڈٹ کروانے کے ساتھ ہاکی کی کارکردگی پر فیڈریشن سے رپورٹ طلب کی جائے ، خصوصی گفتگو

ہفتہ 4 جولائی 2020 13:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) پاکستان اولیمپیئنز فورم اور ہاکی فیملی کے ترجمان رائو سلیم ناظم نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ حکومت پاکستان سپورٹس بورڈ کے ایگزیکیٹو بورڈ سے قومی ہاکی کھیل کی نمائندگی کو نظر انداز نہ کرے بلکہ غیر متنازعہ ہاکی کی شخصیات کو نمائندگی دے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہاکی پر اربوں روپے خرچ کئے لیکن ہاکی وہیں کی وہیں کھڑی ہے اور اب عالمی درجہ بندی میں 17 ویں پوزیشن پر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے اپیل کی کہ حکومت کی جانب سے فیڈریشن کو دی گئی رقوم کا آڈٹ کروانے کے ساتھ گذشتہ سالوں میں ہاکی کی کارکردگی پر فیڈریشن سے رپورٹ طلب کرے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سپورٹس بورڈ کے ایگزیکٹو بورڈ سے قومی ہاکی کھیل کی نمائندگی کو نظر انداز نہ کرے بلکہ غیر متنازعہ ہاکی کی شخصیات جن میں خواجہ ذکائو الدین(سابق قومی کپتان 1965ء )، طارق عزیز (سابق قومی کپتان 1968ئ)، خالد محمود (سابق قومی کپتان 1971 ء ) اور اولیمپیئن کرنل ریٹائرڈ مدثر اصغر(سابق سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف) شامل ہیں میں سے کسی ایک کو ایگزیکٹو بورڈ میں نمائندگی دے۔
وقت اشاعت : 04/07/2020 - 13:17:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :