پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن نے ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات تسلیم کر لئے

پیر 6 جولائی 2020 13:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن نے کرنل(ر) ناصر اعجاز تنگ کی سربراہی میں ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے انتخابات تسلیم کر لئے ہیں۔ یہ انتخاب گذشتہ ماہ 20 جون کو الیکشن کمشنر سید جمشید کی زیرنگرانی آئندہ چار سال کے لئے منعقد ہوئے تھے جس میں کرنل (ر) ناصر اعجاز تنگ صدر، طاہر ایوب جنرل سیکرٹری اور رضوان محمود خزانچی منتخب ہوئے تھے، اس سلسلہ میں پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد خالد محمود نے منتخب عہدیداروں کو تسلیم کرتے ہوئے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ فیصل آباد ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات آئندہ چار سال 2020-24ء تک کے لئے الیکشن کمشنر سید جمشید کاظمی کی زیر نگرانی منعقد ہوئے جس میں صدر کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ کوچیئرمین چوہدری عبدالحق، ایگزیکٹو نائب صدر چوہدری راشد محمود منتخب ہوئے، چار نائب صدور جن میں شوکت علی چٹھہ، محمد جمیل، محمد مدثر تنگ اور ڈاکٹر امجد شامل ہیں، دیگر عہدیداروں میں جنرل سیکرٹری طاہر ایوب اور خزانچی رضوان محبوب جبکہ چوہدری عبدالسلام، حاجی غفتار اور محمد محسن مجلس عاملہ کے رکن منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمشنر جمشید کاظمی نے بتایا کہ تمام عہدیداروں کا انتخاب متفقہ طور پر عمل میں لایا گیا کسی نے بھی کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ گروپ کے خلاف کاغذات جمع نہیں کروائے اور یہ انتخابات میں فیصل آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والی چار ضلعی ایسوسی ایشنز کے نمائندگان کی موجودگی میں ہوئے جن میں فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عہدے دار شامل تھے۔
وقت اشاعت : 06/07/2020 - 13:05:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :