باکسر محمد وسیم کا ستمبر میں دوبارہ ایکشن میں آنے کا پلان بنا لیا، ستمبر میں رِنگ میں اترنے کی خواہش کا اظہار

مارچ کو فائٹ عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑی، گھر پر ہی اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہوں، بیان

منگل 7 جولائی 2020 15:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے ستمبر میں دوبارہ ایکشن میں آنے کا پلان بنا لیا، انہوں نے ستمبر میں رِنگ میں اترنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

ایک باین میں باکسر محمد وسیم نے کہا کہ 28 مارچ کو فائٹ عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑی، ان دنوں گھر پر ہی اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ صورتحال بہتر ہوتے ہی اسکاٹ لینڈ میں ٹریننگ شروع کرنے کا ارادہ ہے، پروموٹر ستمبر میں دوبارہ انٹرنیشل فائٹ کی تیاریاں کررہے ہیں۔باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ دعا ہے حالات بہتر ہوں اور جلد مکمل طور پر کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہوں۔
وقت اشاعت : 07/07/2020 - 15:07:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :