پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا ابتدائی ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اگست تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا

اگلے دونوں ٹیسٹ میچز ساؤتھمپٹن میں بالترتیب 13 سے 17 اگست اور 21 سے 25 اگست تک کھیلے جائیں گے

بدھ 8 جولائی 2020 14:26

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا ابتدائی ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اگست تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا ابتدائی ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اگست تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جبکہ اگلے دونوں ٹیسٹ میچز ساؤتھمپٹن میں بالترتیب 13 سے 17 اگست اور 21 سے 25 اگست تک کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیمیں سیریز میں شامل تین ٹی20 میچز کھیلنے کے لیے ایک بار پھر اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر کا رخ کریں گی جہاں 28 اور 30 اگست کے علاوہ یکم ستمبر کو میچز کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم 29 جون سے وورسٹر شائر میں موجود ہے جہاں قومی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز 14 روز قرنطینہ میں وقت گزار رہے ہیں، اس دوران قومی کھلاڑی ٹریننگ اور پریکٹس کے علاوہ آپس میں اسکواڈ میچز بھی کھیل رہے ہیں۔قومی ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی جہاں سے یکم اگست کو ٹیم مانچسٹر پہنچے گی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول کے مطابق 6سے 12 جولائی: پریکٹس، انٹرااسکواڈ میچز اور آرام، نیو روڈ، 13 جولائی کو ڈربی شائر روانگی ہوگی، 15 سے 30 جولائی کو پریکٹس، انٹراسکواڈ میچزدی کاؤنٹی گراؤنڈ میںکھیلے جائینگے اور اور آرام ہوگا ، یکم اگست کو ٹیم مانچسٹر روانگی ہوگی ، 5 سے 9 اگست تک پہلا ٹیسٹ میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ، 10 اگست کو ٹیم ساؤتھمپٹن روانہ ہوگی اور 13 سے 17 اگست تک دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا ،21 سے 25 اگست تک تیسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل، ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا ،26 اگست کو ٹیم مانچسٹر روانہ ہوگی ، 28 اگست کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلاجائیگا ، 30 اگست کو دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ، یکم ستمبر کو تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلاجائیگا او ر 2ستمبر کو ٹیم لاہور روانہ ہوگی ۔

وقت اشاعت : 08/07/2020 - 14:26:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :