شاہد آفریدی نے بیگم کے ساتھ محبت کی کہانی شیئر کردی

پہلی بار اپنی اہلیہ نادیہ کی تصویر دیکھی تو پسند نہیں آئی کیونکہ وہ کافی میک اپ کئے ہوئے تھیں ،جب اہلیہ کو میک اپ کے بغیر تصویر میں دیکھا تو مطمئن ہوگیا: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 14 جولائی 2020 19:20

شاہد آفریدی نے بیگم کے ساتھ محبت کی کہانی شیئر کردی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جولائی2020ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیوی کے ساتھ محبت کی کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے پہلی بار اپنی اہلیہ نادیہ کی تصویر دیکھی تو انہیں وہ پسند نہیں آئی کیونکہ ان کی بیوی کافی میک اپ کئے ہوئے تھیں لیکن جب اہلیہ کو میک اپ کے بغیر تصویر میں دیکھا تو وہ مطمئن ہوگئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی شادی مکمل طور پر روایتی ارینج میرج ہے جس میں آفریدی نے پہلی بار اپنی اہلیہ کو اپنی شادی پر ہی دیکھا۔ آفریدی نے یہ بھی بتایا کہ بیوی کو راضی کرنا بہت مشکل ہے ، کیوں کہ ان کے بہت ساری خواتین مداح ہیں جس ان کی بیوی اکثر جلن کا شکار ہو جاتی ہیں۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی اور نادیہ کی شادی 2000ء میں ہوئی تھی اور ان کی 5 بیٹیاں عجوی ،عنشاء، اقصی ، اسمارا اور عروہ ہیں۔                                                                                                                                                    
وقت اشاعت : 14/07/2020 - 19:20:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :