دورہ انگلینڈ :جیسن ہولڈر نے پاکستان ٹیم کو خبردار کردیا

ہم انگلینڈ میں ملنے والی ذہنی کوفت کی وجہ سے ہارے ،کمرے کی کھڑکی کھول کر باہر صرف گراؤنڈ کا نظر آنا ذہنی دباؤ کا باعث بنا: ویسٹ انڈین کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 30 جولائی 2020 12:18

دورہ انگلینڈ :جیسن ہولڈر نے پاکستان ٹیم کو خبردار کردیا
ڈربی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی 2020ء ) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے پاکستان ٹیم کو انگلینڈ کیخلاف سیریز کے حوالے سے خبردار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے شکست کھانے کے بعد ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ سے شکست کی وجہ بند کمروں میں رہنے پر ملنے والی ذہنی کوفت ہے۔

جیسن ہولڈر کے مطابق کمرے کی کھڑکی کھول کر باہر صرف گراؤنڈ کا نظر آنا ذہنی دباؤ کا باعث بنا، کورونا کی وجہ سے ٹیموں کو انگلینڈ میں بائیو سیکیور ماحول میں رکھا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انگلینڈ میں موجود ٹیمیں بائیو سیکیور ماحول کے تحت باہر جانے کی اجازت نہیں تھی، پاکستان ٹیم بھی اسی ماحول میں پانچ اگست سے انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی۔

گرین شرٹس اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد 3 میچز کی ٹی 20 سیریز بھی کھیلی جائے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی، سٹورٹ براڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی جب کہ بین سٹوکس مین آف دی سیریز قرار پائے تھے۔                                                                                                           
وقت اشاعت : 30/07/2020 - 12:18:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :