کورونا وائرس، سیمونا ہالیپ کی نئی پابندیوں کے باعث پالرمو ٹینس ایونٹ میں شرکت مشکوک

جمعرات 30 جولائی 2020 15:20

کورونا وائرس، سیمونا ہالیپ کی نئی پابندیوں کے باعث پالرمو ٹینس ایونٹ میں شرکت مشکوک
بخارست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2020ء) اے پی پی رومانیہ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو سیمونا ہالیپ نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے نئی پابندیوں کے بعد پالرمو ایونٹ میں سرکت نہیں کریں گی۔ 28 سالہ رومانین ٹینس سٹار سیمونا ہالیپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رومانیہ سے اٹلی کی جانب سفر کرنے والے افراد کو 14 روزہ تک قرنطینہ کئے جانے والی پابندی کے باعث آئندہ ماہ کے آغاز میں شروع ہونے والے پالرمو لیڈیز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکیں گی۔

رواں سال مارچ سے عائد پابندیوں کے بعد اور پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت سے قبل سیمونا ہالیپ کا 3 اگست کو ڈبلیو ٹی اے اطالوی ٹورنامنٹ میں پہلا مقابلہ ہونا تھا۔ رومانیہ میں حالیہ ہفتوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے منتظمین نے کھلاڑیوں کے لئے چھوٹ مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر اولیویرو پلما نے کہا ہے کہ انہوں نے اطالوی وزیر صحت روبرٹو سپیرانزا کو خط لکھا تھا لیکن انہوں نے بلغاریہ سے آنے والوں پر بھی یہ ہی پابندی لگا دی ہے۔

اولیویرو پلما نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کا سفر کرنے سے پہلے کورونا وائرس کیلئے ٹیسٹ لیا جائے گا۔ ان کی دوبارہ آمد پر جانچ کی جائے گی اور وہ نتائج آنے تک اپنے ہوٹل سے باہر نہیں جاسکیں گے اور اس دوران ہر چار دن بعد مزید جانچ ہوگی۔پالما نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ڈبلیو ٹی اے کے ذریعہ اختیار کردہ ہیلتھ پروٹوکول نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ اس ایونٹ میں شامل تمام کارکنوں کی بھی حفاظت اور صحت کی ضمانت کے لئے بہتر ہے۔
وقت اشاعت : 30/07/2020 - 15:20:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :